صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ضلع شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
صدرنے اپنے بیان میں دومختلف کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے نودہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کی۔
انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
وزیراعظم نے بھی اپنے بیان میں شمالی وزیرستان میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کے افسروں اورجوانوں کوسراہا۔
انہوں نے کہاکہ ملک سے دہشتگردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک ان کیخلاف جنگ جاری رہے گی۔
انہوں نے کہاکہ مسلح افواج دہشتگردوں کے خلاف ملک کے دفاع میں آہنی دیوار کی طرح کھڑی ہیں اور پاکستان کے عوام سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ ہیں۔