Wednesday, 15 January 2025, 02:49:05 pm
 
جنوبی وزیرستان میں بڑے قبائلی جرگے کاانعقاد
January 13, 2025

محسود اور برکی قبائل کے عمائدین کا ایک بڑا قبائلی جرگہ جنوبی وزیرستان میں منعقد ہوا۔

مقامی قبائلی عمائدین نے مکین کے رہائشیوں کی واپسی اور ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے لیے عمارتوں کی فراہمی پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

قبائلی عمائدین نے خیبرپختونخوا میں دیرپا امن کے قیام کیلئے پاک فوج اور فرنٹیئرکورساؤتھ کی قربانیوں کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

اُنہوں نے فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے رہنے اور تعاون کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

جرگہ کے مہمان خصوصی آئی جی ایف سی خیبرپختونخوا سائوتھ نے فتنہ الخوارج کے خلاف جنگ میں قبائلی عوام کی عظیم قربانیوں کو سراہا۔