Tuesday, 14 January 2025, 04:47:42 pm
 
حکومت پائیداراقتصادی ترقی پرتوجہ دے رہی ہے،وزیرخزانہ
January 13, 2025

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اقتصادی استحکام کے مرحلے سے گزر رہا ہے اور اب حکومت پائیدار ترقی پر توجہ دے رہی ہے۔

انہوں نے ہانگ کانگ میں ایشیائی مالیاتی فورم کے موقع پر بلوم برگ ٹیلی ویژن کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ اب ہم معیشت میں بنیادی تبدیلیوں کے ذریعے اسے برآمدات پر منتقل کرنے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان مالیاتی استحکام کیلئے یوآن DENOMINATED بانڈز جاری کرنے کی تیاری کر رہا ہے اور عالمی مالیاتی فنڈ کی بیل آئوٹ قرضے کی شرائط پر پورا اُترنے کی حکومت کی اُمید کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پانڈا بانڈز اور چینی سرمائے کی منڈیوں سے استفادہ کرنے میں گہری دلچسپی رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اِس بات پر افسوس ہے کہ ہم نے اِس سے پہلے استفادہ کیوں نہیں کیا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف جو آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا چاہتا ہے کہ پاکستان اپنے ٹیکس کا دائرہ کار وسیع کرے اور دسمبر میں اُس کی ملک کی مجموعی پیداوار کی شرح دس فیصد سے بڑھ کر تیرہ اشاریہ پانچ فیصد پر پہنچ جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم صرف آئی ایم ایف کے کہنے پر نہیں بلکہ اپنے ملک کے معاشی استحکام کو یقینی بنانے کیلئے اپنے ہدف کے حصول کی راہ پر گامزن ہیں۔