پاکستان نے پائیدار ترقی کے حصول، غربت کے خاتمے اور موسمیاتی تبدیلی سے ہونے والی نقصانات سے بچنے کیلئے اقوام متحدہ میں گروپ G-77اور چین کیلئے تین ترجیحات کا تعین کر دیا ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے منیر اکرم نے گروپ G-77 اور چین کی صدارت عراق کے حوالے کرنے کے بارے میں ایک تقریب کے دوران بیان دیتے ہوئے اِن ترجیحات کا تعین کیا۔ منیر اکرم نے مزید کہا کہ ترقیاتی رقوم کی فراہمی، ٹیکنالوجی کے شعبے کی ترقی اور بہتری کیلئے تجارت کی بحالی، پائیدار ترقیاتی اور ماحولیاتی اہداف ترقی پذیر ممالک کیلئے اہم ترجیحات ہیں۔
منیر اکرم نے ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں شامل ہونے کیلئے تجارت کو ترقی پذیر ملکوں کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے تجارتی تحفظ کیلئے تیاری کے ساتھ ساتھ ترقی پذیر ملکوں کی برآمد کیلئے رسائی کی غرض سے نئی راہیں کھولنے پر زور دیا۔