بلوچستان کے ضلع کچھی میں سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کے دوران ستائیس دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد سیکورٹی فورسز اور بے گناہ شہریوں کے خلاف متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے۔
کارروائی کے دوران فورسزنے دہشتگردوں کے ٹھکانے کامحاصرہ کرکے اسے موثرطریقے سے نشانہ بنایا اورشدیدفائرنگ کے تبادلے کے بعد ستائیس دہشتگردوں کوجہنم واصل کردیا۔