صدرآصف علی زرداری اور وزیراعظم محمدشہبازشریف نے بلوچستان کے ضلع کچھی میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پرسیکیورٹی فورسز کے افسروں اورجوانوں کو سراہاہے۔
اپنے الگ الگ بیانات میں انہوں نے بلوچستان میں دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے پرسیکیورٹی فورسز کی تعریف کی۔
صدرنے کہاکہ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ ہے۔
وزیراعظم نے اپنے بیان میں ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھنے کے عزم کااعادہ کیا۔