اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل حسین براہیم طٰحہ اورمسلم ورلڈلیگ کے سیکرٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم اَل عیسیٰ نے اسلامی معاشرے میں لڑکیوں کی تعلیم پر بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی پر پاکستان کوسراہاہے۔
ان خیالات کا اظہار چوالیس مسلمان اور دوست ممالک کے 150سے زائد نمائندوں اور معززشخصیات نے کانفرنس کے اختتام پر اسلام آباد کا دورہ مکمل کرنے کے بعد کیا۔
انہوں نے اس اعتمادکا اظہار کیا کہ یہ ا قدام عالم اسلام میں معیاری تعلیم اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے ٹھوس کوششوں کو تقویت دے گا۔