نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحق ڈار نے موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے دوچار ممالک میں سے ایک ملک کے طور پر ماحولیاتی پائیداری کے حوالے سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
وہ آج (جمعرات) اسلام آباد میں عالمی بحری معیشت اور مالیاتی کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ نائب وزیراعظم نے ماہی گیری اور جہاز توڑنے کے شعبے کو جدید ٹیکنالوجی اور تجربات سے آراستہ کرنے کے حوالے سے اقدامات کو اجاگرکیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا بندر گاہوں کا شعبہ عالمی گروپوں کے زیر اہتمام چلنے والے کئی ٹرمینلز کے ساتھ سرمایہ کاری کے عمدہ مواقع پیش کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی بندر گاہوں کو علاقائی اور عالمی تجارت کے مراکز میں تبدیل کررہے ہیں۔