اقوام متحدہ میں پاکستان کے مندوب ایمبیسڈر منیر اکرم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نئے صدرPhilemon Yang سے نیو یارک میں ملاقا ت کی اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اناسی ویں اجلاس کے ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موجودہ اجلاس کی صدارت سنبھالنے پر Philemon Yangکو مبارک دی اور انہیں پاکستان کے تعاون کا یقین دلایا۔ایمبیسڈر منیر اکرم نے ملاقات کے دوران توقع ظاہر کی کہ اقوام متحدہ اپنی دانشمندانہ قیادت کے تحت عالمی مسائل حل کرنے میں کامیاب ہوگا۔ جنرل اسمبلی کے صدر نے دلی مبارک پر ایمبیسڈر منیر اکرم کا شکریہ ادا کیا۔