افغانستان میں طالبان رجیم کے زیرسرپرستی دہشتگردی اور انتہاء پسندی سے پڑوسی ممالک سمیت خطہ بھر کو سیکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے۔
امریکی ادارے گلوبل کانفلکٹ ٹریکر (Global Conflict Tracker) کے مطابق افغان طالبان رجیم نے پورے ملک پر سخت قوانین کے تحت لامحدود اختیارات کے ساتھ اپنا تسلط قائم کررکھا ہے۔ القاعدہ جیسے شدت پسند گروہوں نے افغانستان کو دہشتگردوں کی بھرتی، تربیت اور بیرونِ ملک بھیجنے کا مرکز بنایا ہوا ہے۔
ادارے کا کہنا ہے کہ افغانستان میں لڑکیوں کیلئے ثانوی تعلیم اور مرد رشتہ دار کے بغیر سفر کرنا بھی ممنوع ہے۔ طالبان رجیم میں افغان عوام کو اب بھی دہشت گرد حملوں کا سنگین خدشہ ہے۔