Friday, 14 March 2025, 12:37:19 pm
 
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے لیے استعمال ہونے والا گوگل والٹ لانچ
March 12, 2025

تیز اور آسان ڈیجیٹل ادائیگیوں کے حوالے سے بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے ، گوگل والٹ اب پاکستان میں بھی دستیاب ہوگا۔

گوگل کے مطابق اس کا والٹ ایپ دنیا کے 100 سے زائد ممالک میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے لیے استعمال ہو رہا ہے،

گوگل والٹ جو پہلے،، گوگل پے ،، کے نام سے جاتا تھا اینڈرائیڈ آلات پرادائیگیوں کا ایک ڈیجیٹل نظام ہے، اس والٹ کے ہوتے ہوئے صارفین کو فزیکل کارڈز اپنے ساتھ رکھنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

کنٹری ڈائریکٹرگوگل پاکستان فرحان قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے، پاکستان میں اب متعدد بینکوں کے کارڈز ہولڈر گوگل والٹ میں شامل ہوسکیں گے، گوگل والٹ صارفین کو ایک محفوظ، آسان اورمفید ادائیگی کا تجربہ فراہم کرتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ  گوگل والٹ کے لانچ ہونے سے پاکستان میں معاشی مواقع پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔