وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستانی معیشت کے مختلف شعبوں میں اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے کردار کی تعریف کی ہے۔
انہوں نے یہ بات بینک کے گروپ چیف ایگزیکٹو آفیسرBill Winters سے آج لندن میں ملاقات میں کہی۔
ملاقات میں پاکستان کے معاشی ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے میں مضبوط اور پائیدار شراکت داری پر زور دیا گیا۔
وزیر خزانہ نے پاکستان کی معاشی اصلاحات کی کوششوں میں سٹینڈرڈ چارٹرڈ بنک کی دیرینہ اور اہم مدد اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے گروپ چیف ایگزیکٹو آفیسر نے معاشی اصلاحات کیلئے پیشرفت پر پاکستان کی تعریف کی۔