نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے زرعی شعبے کیلئے توانائی کے پائیدار حل میں معاونت کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں زرعی ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کیلئے تشکیل دی گئی رہبر کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
اجلاس میں فنڈز کی تقسیم اور ٹرانسفارمرز کی بحالی سمیت بلوچستان میں ٹیوب ویلز کی شمسی توانائی پرمنتقلی کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
اسحاق ڈار نے اس اہم مشترکہ منصوبے پر عمل درآمد تیز کرنے پرزوردیا۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ بلوچستان اور وزیر توانائی سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔