جعفر ایکسپریس ٹرین کے مسافروں نے انہیں دہشت گردوں سے بحفاظت بازیاب کرنے پر پاک فوج اور ایف سی کو خراج تحسین کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایف سی اہلکاروں نے ان کا بہت خیال رکھا اور انہیں کھانا بھی فراہم کیا۔
مسافروںنے بتایا کہ دہشت گردوں نے ریلوے لائن کو دھماکے سے اڑا دیا اور فائرنگ شروع کردی۔
ایف سی اور پاک فوج نے مثالی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا اور دو سو کے قریب مسافروں کو بحفاظت بازیاب کرالیا۔