جعفر ایکسپریس حملے کے واقعے میں دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کا آپریشن آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق خواتین اور بچوں سمیت بڑی تعداد میں مغویوں کو بازیاب کرالیا گیا ہے جنہیں دہشت گرد انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کررہے تھے۔
بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد سکیورٹی فورسز پہلے ہی آپریشن کے دوران ایک سو نوے مسافروں کو بچا چکی ہے۔
کلیئرنس آپریشن کے دوران معصوم جانوں کو بچانے کے لیے انتہائی احتیاط اور مہارت کا مظاہرہ کیا گیا تاہم دہشت گردوں کی سفاکیت سے شہید ہونے والے مسافروں کی تعداد کا تعین کیا جارہا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ موقع پر موجود تمام دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا ہے۔