گزشتہ سال سٹاک ایکسچینج کو عالمی سطح پر سب سے بہترین قرار دیے جانے کے بعد دنیا کے سب سے بڑے سرمایہ دار پاکستان کے سٹاک ایکسچینج کی حمایت کررہے ہیں۔
معروف امریکی جریدے بلوم برگ میں لکھے گئے حالیہ مضمون کے مطابق پرکشش قیمتوں اور مستحکم معیشت کے باعث پاکستان میں مقامی حصص کا آؤٹ لک بہتر ہوا ہے۔
مضمون میں کہا گیا ہے کہ اقتصادی آؤٹ لک کو بہتر بنانے اور آئی ایم ایف کے ساتھ قرضوں کے معاہدے کی مدد سے پچھلے سال پاکستان کے سٹاک ایکسچینج میں اضافہ ہوا۔
اسی طرح پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس بہتر ہوا اور مہنگائی میں کمی نے سٹیٹ بینک کو شرح سود کم کرنے میں مدد دی۔