Wednesday, 05 February 2025, 09:35:13 am
 
لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق اسلام آباد کانفرنس میں اہم اعلامیہ منظور
January 12, 2025

مسلمان معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم پر بین الاقوامی کانفرنس وفاقی دارالحکومت میں اسلام آباد اعلامیہ کی منظوری کے ساتھ ختم ہو گئی ، جس میں لڑکیوں کو تعلیم کی فراہمی میں بڑی مشکلات کے حل کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مسلمان معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم کے مواقع بڑھانے کیلئے صنفی حساس پالیسیوں اور ذرائع کو بروئے کار لانے کے علاوہ عالمی تنظیموں کے ساتھ شراکت داری مضبوط کی جائے۔