فائل فوٹو
پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ حکومت عازمین حج کیلئے عمدہ انتظامات کررہی ہے۔
انہوں نے آج(اتوار کو) لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور نجی حج آپریٹرز دونوں سعودی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں انتظامات کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی شناخت ہم سب کے لئے ترجیحی حیثیت رکھتی ہے اور تمام عازمین حج ملک کے سفیر ہوتے ہیں۔