Wednesday, 05 February 2025, 09:52:19 am
 
افغان لڑکیوں کو اپنا مستقبل سنوارنے کی آزادی ہونی چاہیے، ملالہ
January 12, 2025

نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ وہ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز اٹھاتی رہیں گی۔

وہ آج (اتوارکو)اسلام آباد میں مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم چیلنجز اور مواقع کے موضوع پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کر رہی تھیں۔

اُنہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ اسرائیل نے غزہ میں نوے فیصد سکولوں کو مسمار کر کے سارے تعلیمی نظام کو تباہ کر دیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ فلسطینی بچے اپنی زندگیوں اور مستقبل سے محروم ہو گئے ہیں۔

افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ، ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ اس کی پالیسیاں اسلامی تعلیمات کی عکاسی نہیں کرتیں۔

اُنہوں نے کہا کہ افغان خواتین اور لڑکیوں کو اپنا مستقبل سنوارنے کی آزادی ہونی چاہیے اور مسلمان رہنماؤں کو اُن کے حقوق کے حوالے سے آواز بلند کرنی چاہیے۔