Tuesday, 08 September 2026, 03:18:33 pm
 
خواتین کیخلاف امتیازی پالیسیاں،اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی افغان طالبا ن رجیم پرشدید تنقید
September 08, 2026

افغانستان میں طالبان رجیم کے زیرِ تسلط خواتین کے حقوق، آزادی اظہار اور بنیادی انسانی آزادیوں کی پامالی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے افغان خواتین کے خلاف امتیازی پالیسیوں اور پابندیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ طالبان کی جانب سے خواتین کے خلاف امتیازی پالیسیاں ان کی زندگی کے ہر شعبے کو متاثر کر رہی ہیں اور یہ افغان خواتین کے بنیادی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

انتونیو گوتریس نے کہا کہ افغان خواتین پر عائد پابندیاں افغانستان کی معاشی ترقی، استحکام اور عالمی انضمام کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے افغان خواتین کے اقوام متحدہ کے لیے کام کرنے پر عائد پابندی فوری ختم کرنے پر بھی زور دیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ افغانستان میں خواتین کی تعلیم اور روزگار پر عائد سخت پابندیوں نے انسانی حقوق کی صورتحال کو تشویشناک حد تک سنگین بنا دیا ہے۔

ان کے مطابق طالبان رجیم کے زیرِ اثر افغانستان میں انسانی حقوق اور سیاسی آزادیوں کی بگڑتی صورتحال بدستور عالمی برادری کے لیے باعثِ تشویش ہے۔