Wednesday, 09 October 2024, 11:33:37 am
 
خواتین کیلئے کیلئے بے نظیر سکلز پروگرام شروع کیاجارہا ہے ، روبینہ خالد
September 11, 2024

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ اگلے سال سے بی آئی ایس پی سپانسرشپ پروگرام سے مستفید ہونیو الوں کیلئے سہ ماہی قسط دس ہزار پانچ سو سے بڑھا کر تیرہ ہزار روپے کردی جائے گی۔

سکردو میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا خواتین کو مختلف ہنرسکھانے کیلئے بے نظیر سکلز پروگرام شروع کیاجارہا ہے جس سے وہ باعزت طریقے سے روزگار کمانے کے لائق ہوسکیںگی۔

انہوں نے کہا سکالر شپ پروگرام سے ترانوے لاکھ مستحقین مستفید ہورہے ہیں اور دو ر دراز علاقوں سمیت ہرجگہ رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔