Saturday, 15 March 2025, 07:18:14 pm
 
وزیراعظم کی آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کو سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت
June 11, 2024

اقتصادی ترقی کیلئے آغا خان فنڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین پرنس رحیم آغا خان نے اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے پاکستان کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں بالخصوص گلگت بلتستان اور چترال میں سماجی بہبود کے جاری مختلف منصوبوں پر پرنس رحیم آغا خان کا شکریہ ادا کیا۔شہبازشریف نے ہنزہ میں آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کی طرف سے سافٹ وئیر ٹیکنالوجی پارک اور شمسی بجلی گھر کے قیام کو سراہا۔وزیراعظم نے آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کو سیاحت کے شعبے میں مزید سرمایہ کاری کرنے اورقابل تجدید توانائی کے منصوبوں کیلئے حکومت پاکستان کے ساتھ اشتراک عمل کی دعوت دی۔وزیراعظم نے پرنس رحیم آغا خان کو حکومت کی جانب سے نشان پاکستان ملنے پر مبارکباد دی۔