Sunday, 06 October 2024, 12:40:54 pm
 
نائب وزیراعظم کاغزہ میں فوری اورغیرمشروط جنگ بندی کامطالبہ
June 11, 2024

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحق ڈار نے غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کامطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے یہ مطالبہ غزہ کے موجودہ حالات پر اردن میں ہونے والی اعلیٰ سطح کی کانفرنس کے موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کے دوران کیا۔

وزیر خارجہ نے غزہ میں محصور افراد کی بلا رکاوٹ انسانی امداد، بے دخل ہونے والے فلسطینیوں کی واپسی، اسرائیل کے جنگی اور انسانیت کے خلاف جرائم پر اسرائیل کا محاسبہ یقینی بنانے کا بھی مطالبہ کیا ۔

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل پر یہ بھی زور دیا کہ وہ اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق حل کرائیں۔