Sunday, 19 January 2025, 06:54:56 pm
 
حکومت اعلیٰ تعلیم کے نصاب کو جدید بنانے کیلئے پرعزم ہے:احسن
June 11, 2024

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے اسلام آباد میں منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران احسن اقبال نے وژن 2025 کے اقدام کو اجاگر کیا جو پاکستان کی معاشی اور سماجی ترقی کا تزویراتی لائحہ عمل ہے۔انہوں نے سرکاری اور نجی شعبے کے درمیان شراکت داری کے ذریعے بنیادی تعلیم سے محرومی کے خاتمے کی کوششوں سمیت تعلیم صحت اور انسانی وسائل کی استعداد کار بڑھانے کیلئے صوبائی تعاون اور اعلیٰ تعلیم کیلئے مختص بجٹ میں نمایاں اضافے پر بھی روشنی ڈالی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت اعلیٰ تعلیم کے نصاب کو جدید بنانے اور یونیورسٹی کے طلباء کو مہارتوں سے لیس کرنے کیلئے پرعزم ہے۔