Sunday, 16 March 2025, 07:13:47 am
 
پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت 75 ارب ڈالر تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتی ہے،عامر ابراہیم
February 11, 2025

پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت 75 ارب ڈالر تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتی ہے جو کہ براڈ بینڈ، فن ٹیک اور مصنوعی ذہانت میں سرمایہ کاری سے ممکن ہے۔

یہ بات جاز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عامر ابراہیم نے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم 2025 میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تقریبا چھ ہزار کمپنیاں تین ہزار سے زائد آئی ٹی پروفیشنلز کو ملازمتیں فراہم کر رہی ہیں۔

عامر ابراہیم نے کہا کہ پاکستان ڈیجیٹل تبدیلی کے ایک اہم مرحلے سے گزر رہا ہے، آئی ٹی کے شعبے میں 30فیصد سالانہ اضافے اور 2029تک 3.6 ارب ڈالر کی آمدنی متوقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے اقدامات ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دے رہے ہیں جو اقتصادی ترقی اور شمولیت کو فروغ دے گی۔