مذہبی امور کے وزیرچوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور مصر تاریخی'مذہبی اور ثقافتی رشتوں میں منسلک ہیں جو کئی جہتوں پر محیط ہیں۔
وہ آج(ہفتہ کو) اسلام آبا د میں مصر کے مفتی اعظم ڈ اکٹر نذیرمحمد عیاد کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفدسے گفتگو کررہے تھے۔
اجلاس کے دوران دنیامیں مذہبی عدم برداشت کے بڑھتے ہوئے رجحان' دہشت گردی کے خاتمے ' فرقہ واریت اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ جیسی مختلف تجاویزپر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مصر کے مفتی اعظم ڈاکٹر نذیر عیاد نے کہا کہ امت مسلمہ کو دہشت گردی کے خطرے کا سامنا ہے اور اس کا مقابلہ کرنے کے لئے مشترکہ عملی منصوبہ بنانے کی ضرورت ہے۔