Thursday, 03 September 2026, 11:02:04 am
 
یومِ دفاع و شہدا،شوبزشخصیات بھی وطن سے محبت، قومی یکجہتی اوراتحاد کے جذبے سے سرشار
September 03, 2026

یومِ دفاع و شہدا سرحدوں کے محافظوں، غازیوں اور شہدا کی لازوال شجاعت کو سلام پیش کرنے کا دن ہے۔

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکاروں اور ہدایت کاروں نے ملکی ترقی کے لیے وطن سے محبت، قومی یکجہتی اور اتحاد کا پیغام دیا ہے۔

شوبز شخصیات نے کہا کہ پاکستانی قوم ہر مشکل کو حوصلے اور ثابت قدمی سے عبور کرتے ہوئے روشن مستقبل کی جانب گامزن ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی کا غیرمتزلزل عزم ہے کہ وہ پاکستان کو اپنی منزل اور دھرتی کی ترقی کو ہی اپنی ترقی تصور کرتا ہے۔

شوبز شخصیات نے کہا کہ کسی بھی بیرونی سازش کے خلاف وطنِ عزیز کی سالمیت کے لیے پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تاریخ ساز دن قومی یکجہتی کی تجدید اور مادرِ وطن پر نثار ہونے والے عظیم سپوتوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔