Thursday, 03 September 2026, 10:59:42 am
 
یونیسکو کا پاکستان کے ورثے اور ثقافت کے تحفظ کے لیے تعاون جاری رکھنے کا عزم
September 03, 2026

یونیسکو نے پاکستان کے ورثے اور ثقافت کے تحفظ کے لیے تعاون جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

اس عزم کا اظہارپاکستان میں یونیسکو کے نمائندے فواد پاشائیف نے وزیرِ قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کچھی سے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کیا۔

فواد پاشائیف نے رباب اور ستار جیسے ثقافتی عناصر کی یونیسکو کے تحت عالمی ورثے کی فہرست میں شمولیت کے لیے پاکستان کی جانب سے مشترکہ اور کثیر ملکی نامزدگیاں پیش کرنے کی کوششوں کو سراہا۔