Saturday, 15 March 2025, 07:27:30 pm
 
پاکستان امریکہ انفینٹری رائفل کمپنی مشق دوہزار چوبیس کی اختتامی تقریب
July 10, 2024

پاکستان امریکہ انفینٹری رائفل کمپنی مشق دوہزار چوبیس کی اختتامی تقریب نوشہرہ کے قریب پبی میں انسداد دہشت گردی مرکز میں ہوئی۔

جنرل آفیسر کمانڈنگ سترہ ڈویژن اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

امریکی فوج کے کمانڈنگ جنرل چونتیس انفینٹری ڈویژن میجر جنرل چارلس جی کیمپر نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

دستوں نے اعلیٰ معیار کی پیشہ ورانہ مشقوں کا مظاہرہ کیا جن کا مقصد ریفائننگ کی مشقوں کا طریقہ کار اور دونوں ممالک کو در پیش دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے لئے مہارتوں کا تبادلہ تھا۔

ان مشقوں کے ذریعے انفرادی اور اجتماعی سطح پر مہارتوں کے تبادلے کے علاوہ پیشہ ورانہ مہارتوں کے حصول اور شہری جنگی ماحول کے لئے مطلوبہ فنی مہارتوں پرخصوصی توجہ مرکوز کی گئی۔