وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ حکومت مقامی کارخانہ داروں کو گاڑیوں کے حصے اور موبائل فون کی تیاری میں مدد کے لیے پرعزم ہے۔ وہ اسلام آباد میں گاڑیوں کے آلات تیار کرنے کی تنظیم کے چیئرمین عبدالرحمن عزیز اور دیگر نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ ملاقات کے دوران انہوں نے گاڑیوں کے اوزار اور موبائل فون کی تیاری کے حوالے سے گفتگو کی۔ انہوں نے وفاقی وزیر کو پاکستان میں گاڑیوں کے اوزار بنانے میں درپیش مشکلات کے حوالے سے آگاہ کیا۔ جام کمال نے یقین دہانی کرائی کہ متعلقہ وزارتوں کی مشاورت سے اُن کو درپیش مشکلا ت کے حل کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ وزیر تجارت نے گاڑیوں کے آلات بنانے کی تنظیم کو یقین دہانی کرائی کہ آلات کی مقامی تیاری کے لیے قبل از بجٹ مسائل حل کیے جائیں گے۔