فائل فوٹو
صدر آصف علی زرداری نے ہدایت کی ہے کہ گلگت بلتستان میں میڈیکل کالج اور ہسپتال قائم کرنے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔
وہ امور کشمیر وگلگت بلتستان کے وزیر امیر مقام اور وزیرتوانائی مصدق ملک سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے آج (پیر) کواسلام آباد میں ان سے ملاقات کی ۔
صدر نے یہ بھی ہدایت کی کہ دیامربھاشا ڈیم کے پندرہ سو متاثرین میں ہرایک کو سینتالیس لاکھ روپے معاوضہ دیاجائے ۔
انہوں نے کہا گلگت بلتستان کے عوام کو صحت کی سہولتوں کی فراہمی کیلئے صحت سہولت پروگرام کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا حصہ بنایاجائے۔