Saturday, 09 November 2024, 03:40:50 pm
 
وزیراعظم کی شہید کیپٹن فراز الیاس کی نمازِ جنازہ میں شرکت
June 10, 2024

وزیراعظم شہباز شریف نے آج صبح چونیاں ضلع قصور میںشہید کیپٹن فراز الیاس کی نمازِ جنازہ اور تدفین میں شرکت کی۔

شہید کیپٹن کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔

اطلاعات و نشریات کے وفاقی وزیر عطاء اللہ تارڑ، اعلیٰ فوجی حکام اور بڑی تعداد میں مقامی لوگوں نے بھی نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔

وزیراعظم نے شہید کی قبر پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

شہید کے والدین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے وزیراعظم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہادر مسلح افواج کی بے مثال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کیلئے مسلح افواج کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیںگی۔

وزیراعظم نے شہید کی قربانی کے اعتراف میں ان کے گاؤں کو ان کے نام سے منسوب کرنے کا بھی اعلان کیا۔

انہوں نے شہید کے گاؤں کو ماڈل گاؤں بنانے کا بھی اعلان کیا۔