پاکستان نے کہا ہے کہ وہ کشمیریوں کے ناقابلِ تنسیخ اور اقوام متحدہ کی جانب سے تسلیم شدہ حقِ خودارادیت کے لیے آواز اُٹھاتا رہے گا۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقبل مندوب عثمان جدون نے نیویارک میں سینٹ پیٹرز برگ فلوریڈا کے Eckerd Collegeمیں زیرِ تعلیم طلباء کے بارہ رکنی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا
کہ کشمیر کا نصب العین پاکستان کی خارجہ پالیسی میں مرکزی حیثیت کا حامل ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کے دیرینہ تنازعے کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیریوں کی اُمنگوں کے مطابق حل کیے بغیر جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن اور علاقائی اقتصادی استحکام ممکن نہیں ہے۔