Wednesday, 22 January 2025, 03:44:57 pm
 
وزیراعظم کی ترسیلات زرمیں ریکارڈاضافے پرقوم کومبارکباد
January 10, 2025

وزیراعظم شہبازشریف نے ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے پر قوم کو مبارکبا د دی ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دسمبر کے مہینے میںتین اعشاریہ ایک ارب ڈالر کی ترسیلات زر کی آمد نومبر کے مقابلے میںپانچ اعشاریہ چھ فیصد زائد ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ دسمبر2023 سے دسمبر2024 تک ترسیلات زر میں انتیس اعشاریہ تین فیصد اضافہ ہوا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ملکی ترقی میں حصہ ڈالنے کیلئے ہمارے بیرون ملک مقیم پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کے غیر متزلزل عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے ان لوگوں کے دعوئوں کو مکمل طور پر غلط ثابت کردیا گیا ہے کہ جنہوں نے یہ پیشگوئی کی تھی کہ ملک کی معیشت ٹھپ ہوجائے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان استحکام حاصل کرنے کے بعد اب معاشی ترقی کی را ہ پر گامزن ہے حکومت ملکی ترقی اور عوامی بہبود کیلئے پرعزم ہے۔