وزیر اعظم شہباز شریف نے یورپ کیلئے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن پروازوں کی بحالی پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ براہ راست پروازوں سے دیارِ غیر میں مقیم پاکستانی مستفید ہوں گے۔
آج(جمعہ) ایک بیان میں اُنہوں نے کہا کہ قومی ایئرلائن پر پابندی نے اسے لاکھوں ڈالر کا نقصان پہنچایا اور اس کے وقار مجروح کیا۔
اُنہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے حکومت نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی ساکھ کو بحال کیا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ یورپ کیلئے پروازوں کی بحالی سے قومی ایئر لائن پی آئی اے ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
اس حوالے سے اُنہوں نے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور دوسرے متعلقہ محکموں کی کوششوں کو سراہا۔