Thursday, 26 December 2024, 06:13:02 pm
 
ترکیہ ہیلی کاپٹر حادثہ،وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اظہار افسوس
December 09, 2024
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ترکیہ کے شہر اسپارتا میں ہیلی کاپٹر حادثے میں جان کی بازی ہارنے والے 6 ترک فوجیوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔   سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر  جاری بیان میں انہوں نے ترک صدر رجب طیب اردوان، ترک قوم اور جاں بحق فوجیوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا، جو حادثے میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔