لاہورمیں مزار اقبال پر آج (ہفتہ) صبح گارڈز کی تبدیلی کی سادہ اورپروقار تقریب ہوئی۔
تقریب کے دوران پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے ایک دن کیلئے پنجاب رینجرز کی جگہ مزار اقبال پر سیکیورٹی کے فرائض سنبھالے۔پاک بحریہ کے سنٹرل پنجاب کے کمانڈر رئیرایڈمرل اظہر محمود اس موقع پر مہمان خصوصی تھے جنہوں نے قومی شاعر کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔بعد میں انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کرتے ہوئے علامہ اقبال کی عظیم سیاسی اور ادبی کامیابیوں اور خدمات کو سراہا۔