Tuesday, 14 January 2025, 03:33:46 am
 
غزہ، اسرائیل کے فضائی حملوں میں مزید انتالیس فلسطینی شہید
November 09, 2024

غزہ پر گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران اسرائیل کے فضائی حملوں میں انتالیس فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے کہا ہے کہ غزہ پر جاری جنگ میں تقریباً ستر فیصد شہدائ میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔

ادھر اسرائیل نے لبنان کے دارالحکومت کے جنوبی نواح میں کم ازکم بارہ حملے کئے جس کے نتیجے میں تین افراد شہید ہوگئے۔