صدرآصف علی زرداری نے سوشل میڈیا کو معاشرے کی بہتری کیلئے استعمال کرنے پر زور دیا ہے۔
انہوں نے آج (منگل)لاہور میں وارث میر میموریل سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے عصر حاضر میں سوشل میڈیا کی وجہ سے درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالی۔
صدر نے کہا ہے کہ حکومت آزادی صحافت پر پختہ یقین رکھتی ہے اور اس کی آزادی یقینی بنانے کیلئے ہرممکن کوشش کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مرحوم صحافی پروفیسر وارث میر جمہوریت کے علمبردار تھے اور ان کی صحافتی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔