امور خارجہ کے بارے میں سینیٹ کی نئی قائمہ کمیٹی کا پہلا اجلاس آج(منگل) اسلام آباد میں ہوا۔
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کمیٹی کو پاکستان کی خارجہ پالیسی کے خدوخال اور ترجیحات پر تفصیلی بریفنگ دی۔
انہوں نے اقوام متحدہ، اسلامی تعاون تنظیم، شنگھائی تعاون تنظیم، ڈی ۔ ایٹ اور دیگر سمیت علاقائی شراکت داروں اور کثیرجہتی تنظیموں کے ساتھ اعلیٰ سطح کے رابطوں کا خصوصی طور پر ذکر کیا۔
اسحاق ڈار نے کمیٹی کے ارکان کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جواب بھی دیئے اور انہیں معاشی اور کثیرجہتی سفارت کاری میں حاصل کئے گئے اہم سنگ میل کے بارے میں آگاہ کیا۔