Monday, 02 December 2024, 07:54:30 pm
 
معاہدے کی خلاف ورزی ،حج مشن کادونجی حج گروپ آرگنائزرکوبھاری جرمانہ
June 09, 2024

مکہ مکرمہ میں پاکستان حج مشن نے پرائیویٹ حج سکیم کے ایک سو ستاسی عازمین حج کو فی کس پانچ سو سعودی ریال معاوضہ دلایا ہے جو کہ پاکستانی کرنسی میں سڑسٹھ لاکھ روپے بنتا ہے ۔

مکہ مکرمہ میں ریڈپاکستان کے نمائندے بلال خان محسود نے بتایا کہ عازمین حج کی جانب سے شکایات موصول ہونے پر پاکستان حج مشن کے ڈائریکٹر مانیٹرنگ سیل ذوالفقار خان موقع پرپہنچے اور معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والے دو پرائیویٹ حج گروپ آرگنائزرپر بھاری جرمانہ عائد کیا۔