وزارت مذہبی امور نے حج کے بعد مسجد نبوی میں انتہائی مقدس مقام تک پاکستانی حجاج کی رسائی کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی اقدامات کئے ہیں۔
اس حوالے سے حج کے بعد سے اب تک سترہ ہزار پاکستانی حجاج نے ریاض الجنتہ میں نوافل ادا کئے ہیں۔
ریاض الجنتہ میں داخلے کیلئے وزارت مذہبی امور نے سعودی حکومت کے تعاون سے خصوصی اجازت ناموں کا بندوبست کیا ہے۔