مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے وزیر چودھری سالک حسین نے مدینہ منورہ میں پاکستان حج مشن کے مرکزی کنٹرول روم کا دورہ کیا اور حاجیوں کی واپسی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔مدینہ منورہ کے مرکزی کنٹرول روم کے ڈائریکٹر ضیاء الرحمن نے وفاقی وزیر کو منیٰ عرفات اور مزدلفہ میں مناسک حج کی ادائیگی کے بعد پاکستانی عازمین حج کے روضہ رسول پر حاضری کیلئے کئے گئے انتظامات کے بارے میں بتایا۔چودھری سالک حسین نے فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی حکومت کے انتظامات کو سراہا۔سعودی عرب سے ریڈیو پاکستان کے نمائندے بلال خان محسود نے بتایا کہ جدہ اور مدینہ منورہ سے ایک لاکھ ساٹھ ہزار پاکستانی حاجیوں کو پروازوں کے ذریعے پاکستان کے مختلف شہروں میں پہنچایا جائے گا۔