Monday, 09 December 2024, 10:26:51 pm
 
حج آپریشن کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر
July 22, 2024

بعد از حج آپریشن2024 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا ہے۔

وزارت مذہبی امور کے سینئر جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر مرزا علی محسود نے ایک انٹرویو میں تمام پاکستانی عازمین کو ان کی بحفاظت واپسی اور انہیں مناسک حج کی تکمیل پر مبارکباد دی۔انہوں نے وزارت مذہبی امور کے عملے حج امور کے دفتر معاونین میڈیکل مشن اور دیگر خدام الحجاج کو حج کے بعد پاکستانی عازمین کو سہولتیں فراہم کرنے پر ان کی انتھک کوششوں کو سراہا ہے۔