Sunday, 22 December 2024, 06:31:56 am
 
سرکاری سکیم کے تحت حجاج کرام کی واپسی کل سے شروع
June 19, 2024

سرکاری سکیم کے تحت چھیاسی ہزار سے زائد پاکستانی حجاج کو سعودی عرب سے واپس لانے کیلئے بعدازحج پروازیں کل سے شروع ہوںگی۔

حجاج کرام کو ہوائی اڈے پر پانچ پانچ لیٹر آب زم زم فراہم کیا جائے گا۔

واپسی کی پروازوں کا یہ سلسلہ آئندہ ماہ کی بیس تاریخ کو ختم ہو گا۔