Monday, 30 December 2024, 09:49:52 pm
 
حجاج کرام کو کسی دشواری کے بغیر آب زم زم کی فراہمی
July 01, 2024

File Photo

مدینہ منورہ میں پاکستان حج مشن نے اعلان کیا ہے کہ حجاج کرام کو مدینہ اور جدہ ائرپورٹس پر کسی دشواری کے بغیر پرامن انداز میں آب زم زم فراہم کیا جارہا ہے۔مدینہ منورہ میں ریڈیو پاکستان کے نمائندے بلال خان محسود نے بتایا کہ اب تک اٹھائیس ہزار حجاج کرام کو وطن واپسی کے دوران آب زم زم فراہم کیا گیا۔زم زم پالیسی کے تحت کوئٹہ اور سکھر کے علاوہ پی آئی اے کے ذریعے سفرکرنے والے تمام حجاج کرام جدہ اور مدینہ ائرپورٹس پر اپنے سامان سمیت آب زم زم کی بکنگ کراسکتے ہیں۔کوئٹہ اور سکھر کے حجاج کرام کو آب زم زم پاکستانی ائرپورٹ پر فراہم کیا جارہا ہے۔