Thursday, 02 January 2025, 09:43:12 pm
 
ٹی20عالمی کپ:آج پاکستان کامقابلہ بھارت سے ہوگا
June 09, 2024

آئی سی سی ٹی ٹونٹی عالمی کپ میں پاکستان اپنا دوسرا میچ آج نیویارک میں بھارت کے خلاف کھیلے گا۔

میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔

ایک اور میچ میں اومان آج North Sound میں سکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔

نیویارک میں عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں جنوبی افریقہ نے نیدرلینڈز کو چار وکٹوں سے ہرایا۔

ٹورنامنٹ کے ایک اور میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 36رنز سے شکست دی۔