Saturday, 20 April 2024, 05:16:51 pm
پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں: وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ
May 09, 2023

وزیرداخلہ راناثناء اللہ نے کہاہے کہ اس وقت پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور پی ٹی آئی کے کیمپ میں ایسے افراد موجود ہیں جومعاملات کومثبت سمت میں لانے کے لئے کوششیں کررہے ہیں۔ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہاکہ اگرپی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان پارلیمنٹ پردبائوڈال کرقبل ازوقت انتخابات کراناچاہتے ہیں تو وہ ا س میں کامیاب نہیں ہوںگے۔راناثناء اللہ نے اس بات کااعادہ کیاکہ حکومت عمران خان کی بے ایمانی اورہٹ دھرمی سے داغدارکسی بھی معاملے میں شریک نہیں ہوگی۔انہوں نے کہاکہ عمران خان پہلے ہی مختلف حربے آزماچکے ہیں لیکن وہ بے سودثابت ہوئے ہیں۔