پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں مختلف کورسز کی گریجویشن تقریب ہوئی۔
ان کورسز میں ایک سو پچاس ویں جی ڈی پائلٹ چھیانوے انجینئرنگ ایک سو چھ ویں ایئر ڈیفنس ، چھبیس ویں ایڈمن اینڈ اسپیشل ڈیوٹی اور نویں لاجسٹک اور ایک سو بتیس ویں جنگی معاونت کے کورس شامل ہیں۔
مجموعی طور پر یہ ایک سو انتالیسویں ایوی ایشن کیڈٹس ، آٹھ جنٹلمین کیڈٹس ، دو نیول کیڈٹس نے کورس مکمل کیا۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔