Monday, 09 December 2024, 10:46:47 pm
 
پاکستان اور ایران کا موجودہ اشتراک عمل پر اطمینان کا اظہار
November 08, 2024

پاکستان اور ایران نے موجودہ اشتراک عمل پر اطمینان کا اظہار کیاہے جس کا مقصد باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کوفروغ دینا ہے۔

اس اطمینان کا اظہار آج(جمعہ کو) اسلام آباد میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور ایران کے نائب وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل حجتہ اللہ قریشی کے درمیان ایک ملاقات میں کیا گیا۔

اس موقع پر خواجہ محمد آصف نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان صدیوں پرانے مذہبی اور ثقافتی تعلقات پر مبنی دوستانہ اور برادرانہ تعلقات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںو کشمیر کے عوام کی اصولی جدوجہد کی مضبوط اور غیر متزلزل حمایت کرنے پررہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای کا شکر گزار ہے۔